2 دسمبر 2013 - 20:30
وزیر خارجہ : فرقہ پرستی علاقے کیلئے خطرہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران، علاقے میں فرقہ پرستی کے خلاف ہے۔

ابنا: انھوں نے الجزیرہ ٹیلیویژن سے گفتگو میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ علاقے کو تعاون و مفاہمت کی ضرورت ہے، کہا کہ علاقائی ملکوں کو چاہیئے کہ مفاہمت کےساتھ فرقہ پرستی اور فرقہ واریت بڑھنے سے روکیں اسلئے کہ فرقہ پرستی و فرقہ واریت پورے علاقے کیلئے خطرناک ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران طے پانے والے سمجھوتے کی بنیاد پر پانچ فیصد تک یورینیم کی افزودگی اور اراک کے ایٹمی ری ایکٹر کی تعمیر جاری رکھےگا تاہم اس سمجھوتے کی بنیاد پر بعض ان سرگرمیوں کو انجام نہیں دیگا کہ جن کا سمجھوتے میں انجام نہ دینے کا تہران نے وعدہ کیا ہے۔محمد جواد ظریف نے کہا کہ جب ایران کے خلاف پابندیاں شروع کی گئیں تو اس کے پاس صرف دو سو سینٹری فیوجز تھیں مگر اس وقت ہمارے پاس انّیس ہزار سینٹری فیوجز موجود ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اٹّھارہ ہزار آٹھ سو سینٹری فیوجز کا وجود ایران کے خلاف  پابندیوں کا نتیجہ ہے اور اس سے ایران کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں کی ناکامی کا بخوبی پتہ چلتا ہے۔.......

/169